پاکستان سے جنگ کے لئے


چانکیہ کا شمار دنیا کے ان معروف لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ریاست امور ، سیاست اور حکومت کرنے کے لئے قوانین وضع کئے اگرچہ چانکیہ کی لکھی ہوئی کتابوں میں صرف چلاکی اور پڑوسی کو تکلیف میں رکھنے کا زیادہ تصور ملتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ اب بھی بھارتی خارجہ پالیسی ہو یا پھر حکومت کرنی ہو عملا چانکیہ کے بتائے ہوئے طریقوں پر ہی عمل کیا جاتا ہے ۔، چانکیہ ندر گپت کا مشیر اور وزیر اعظم تھا ۔ اپنی حاسدانہ طبیعت کی وجہ سے اس کا نام ہی کٹل پڑ گیا تھا

لیکن اپنی ذہانت کی وجہ سے بادشاہ کا بہت خاص سمجھا جاتا رہا ۔ آج اگر بھارت کو دیکھا جائے تو حکومت میں اب بھی اس ہی کی پالیسی کو اپنایا جاتا ہے ۔ ملک میں الیکشن جیتنے کے لئے مذہب کا سہارا لیا جاتا ہے اونچی ذات کے لئے سب کچھ مہیا کرنا اور اقلیتوں کو دباو میں رکھنا اہم سمجھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ دشمنی اور ان کے پڑوسیوں کے ساتھ دوستی بھی اسی کا ایک حصہ ہے ۔