نریندر مودی بھاری اکثریت سے انتخابات جیت چکے ہیں ماہرین کے مطابق ر مودی کا دوبارہ سے الیکشن جیتنا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنا اس خطے میں بہت بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیر کا مسئلہ بہارت کے لیے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اور پوری دنیا میں اس کی وجہ سے بھارت کو شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے اور خاص کر وہ تنظیمیں جو بھارتی جنتا پارٹی کے جھنڈے تلے کام کر رہی ہیں اور جس طرح انہوں نے پورے بھارت میں تشدد کی راہ ہموار کی ہے اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے مسلسل پوری دنیا میں بھارت کے لیے ایک مضحکہ خیز صورت بن چکی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ نریندر مودی کشمیر کی خاص حیثییت کو بدل ڈالے
اس کی وجہ سے بھارتی شہریوں کو وہاں پر آبادی بڑھانے میں آسانی ہوگی اور وہاں کی ریاست کے اندر خرید وفروخت بھی کریں گی ۔ یہ معاملہ بالکل فلسطین اور اسرائیل کی طرح ہو جائے گا ۔ جس میں مقامی آبادی کو بے دخل کرنا ان کے مکانات کو گرانا آسان ہو جائے گا اور اس کے ساتھ بھارتیوں کو بڑی تعداد میں بھارت سے منتقل کرکے کشمیر میں بسایا جائے گااور اس طرح ان کو اکثریت مل جائے گی ۔ اس کے خطے پر کیا اثرات مرتب ہونگے اس کی تفصیل جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے