معروف اداکارشاہ رخ نے شادی کی رات کہاں گزاری؟ زاتی زندگی بارے بڑا انکشاف


ممبئی (روز نامہ اوصاف )بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے گزشتہ برس ہی انہوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی بھی منائی۔فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا’ نے شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحات جاننے کے حوالے سے گفتگو کی۔شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔کنگ خان کے مطابق جس دن ان کی شادی ہوئی اسی دن ہی وہ ممبئی منتقل ہوئے اور ان کا یہ فیصلہ بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کی اور گوری خان کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں سب سے پہلے بیٹی پیدا ہو، مگر سہانا دوسرے نمبر پر ان کی زندگی میں آئی۔انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت

کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب سہانا پیدا ہوئی تو گوری خان نے پوچھا کہ کیا یہ تمہاری طرح دکھ رہی ہے؟ اسی وقت سہانا مسکرائی تو اس کے گالوں پر ڈمپل بنے اور میں نے کہاہاں یہ میری طرح ہی دکھتی ہے۔