امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت سخت کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی وجہ امریکہ کا اس اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی تگ و دود ہے ہے اس وقت مشرق وسطی کے نقشے پر اگر غور کیا جائے تو بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کیونکہ ایران ہی وہ واحد ملک ہے جو بظاہر امریکہ کی چودراہٹ کے خلاف اس وقت کھڑا ہوا ہے ۔ اور اس کے ساتھ اگر دیکھا جائے تو مشرق وسطی کے ممالک تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور تمام ممالک امریکہ کے اتحادی شمار کئے جاتے ہیں ۔سوائے ایران کے اس لئے ایران کو دام میں لانے کے لئے طرح طرح کے حیلے استعمال کئے جا تے رہے ہیں
اور اب باقاعدہ جنگ کی دھمکی بھی دی گئی ہیں ۔ اس مقصد کے لئے امریکہ کی کوشش ہے کہ ایران کے خلاف جنگ لڑی جائے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام خرچہ اس جنگ عرب ممالک برداشت کریں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ یہ ممالک بھی امریکہ کی جنگ میں شامل ہو اس کے لئے امریکہ نے ایک چال چلی جو اب تک بظاہر ناکام ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور وہ یہ چال تھی کہ بحیرہ عرب میں موجودہ سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیااور اس کے بعد گیس پائپ لائن کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ امریکہ اس خطے سے کیا چاہتا ہے اور اسرائیل کے اس سے کیا مفادات وابسطہ ہے اس کے بارے میں جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے ۔