گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ہر طرف ایسی چیزوں کی رونق لگ جاتی ہے کہ جس کو خاص کر گرمی کے اثر کو زائل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے آپ کو مختلف مقامات پر آلو بخارے کا شربت نظر آئے گا کہ جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے نہ صرف انسان گرمی کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلو بخارے کا شربت انسان کے مثانے اور جگر کے لیے بھی انتہائی مفید ہے آلو بخارا کا شربت بنانے کا ایک بہترین طریقہ بتاتے ہیں
رمضان میں اس کو تیار کریں اور استعمال کریںاشربت کو بنانے کے لئے آپ کو ایک پاؤ املی ایک پاؤ آلوبخارا ایک کپ پسی ہوئی چینی کالا نمک آدھا چمچ اور برف آپ کو حسب ضرورت چاہیے ہوگی اس کو بنانا بھی نہایت ہی آسان ہے املی اور آلو بخارے دونوں کو الگ الگ رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں یا کم ازکم دوستی گھنٹے تک ضرور پانی میں رہنے دے اس کے بعد آلو بخارے اور املی کے بیج نکال کر اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں ایک برتن میں چینی دو کپ پانی اور اس مکسچر کو اچھی طرح سے پکالیںاس کے بعد دوبارہ بلینڈر میں ڈال کر برف اور نمک اچھی طرح سے شامل کریں اور بلینڈ کر لیں جب مکمل ٹھنڈا ہوجائے تو پیش کریں