چہرے کی خوبصورتی جہاں آنکھیں پلکیں گال بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ایسے ہی ہونٹوں کی خوبصورتی بھی چہرے کے نکھار میں بنیادی درجہ رکھتی ہے خون یا آئرن کی کمی کی وجہ سے یا پھر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہونٹ خشک اور پھٹنے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے تکلیف کے ساتھ ساتھخوبصورت بھی ماند پڑ جاتی ہے آج کچھ ایسے ہی چیزوں کا ذکر کریں گے کہ جس کے استعمال سے نہ صرف ہونٹوں کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی بلکہ اور صحت مند سرخ گلاب کی مانند بکھر ہوئے دکھائی دیں گے
اس کے لئے سب سے پہلے ٹوٹکا نمک اور ملائی یا بالائی پر مشتمل ہے ایک چمچ بلائے لیجئے اور اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر اس کو اچھی طرح مکس کر کے اپنے ہونٹوں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پھر اس کو خشک ہونے دیں کچھ ہی دن میں آپ کو واضح طور پر اپنے ہونٹوں میں تبدیلی محسوس ہوتے ہیں