بہت جلد ڈالر 200 روپے کا ہوجائے گا اور ملکی معیشت کا اس سے بڑا جس طرح غرق ہوگا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا رانا ثناءاللہ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے کے بعد پاکستان میں ڈالر کی اڑان برقرار رہے گی اور ڈالر 2 سو روپے تک پہنچ سکتا ہے آئی ایم ایف اے دراصل پاکستان کے روپے کی قدر کو مزید ڈی ویلیو کرنے اور ڈالر کو اوپر لے جانے کی شرط رکھی ہے اور بہت جلد ڈال دو سو روپے کا ہو جائے گا انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ابھی تک حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے جانے والےمعاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ معاہدے کے خوفناک اثرات ابھی سے سامنے آنے لگے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف پاکستان کے معاشی نظام پر اور خاص کر سٹاک مارکیٹ پر بہت برے اثرات مرتب ہورہے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جمعہ کے روز کاروباری دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 50 پیسے تک مہنگا ہو چکا ہے جو کہ دو روز کے اندر ہونے والے اضافے کو ملا کر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے تک اضافہ کو بتا رہا ہے جبکہ اس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 171 اشاریہ 11 پوائنٹ کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ 228 مجموعی کمپنیوں میں سے 77 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ دیکھنے کو ملا