محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی


ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری گرم چمک کےساتھ بارش امکان محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں خیبرپختونخواہ اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اس وقت پورے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی ہے بیشتر علاقوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ ٹمپریچر40 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو چکا ہے جبکہ رمضان کی وجہ سے اس کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے پورے ملک میں بارشوں کے لیے دعائے ہورہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد بارشوں کا ایک نیا نظام پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس میں خاص کر خیبرپختونخوا شمالی علاقہ جات اسلام آباد اور بالائی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے گزشتہ دن پنجاب کے بالائی علاقوں کے مختلف حصوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار رہا


محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں اور خصوصا سمیت خیبر پختونخواہ پنجاب کے پہاڑی علاقوں خاص کر اسلام آباد راولپنڈی خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے موسم کی سختی ختم ہوجائے گی اور رمضان میں روزہ داروں کے لئے کافی موسم خوشگوار ہوجائے گاجبکہ گزشتہ دنوں ملکہ کوہسار مری کو اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسم میں یکلخت سردی کا اضافہ دیکھنے کو آیا اسی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسم کافی معتدل رہا ہے اور ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے جبکہ گلیات میں لوگ پھر سے گرم شالوں کا استعمال کررہے ہیں تاکہ سردی کی شدت سے بچا جا سکے جبکہ ملک بھر سے آنے والے سیاح اس خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے