چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت..ن لیگ کیلئے زبردست دھچکا


پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار مستقبل قریب میں ترقی انصاف میں شامل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پاکستان مسلم لیگ نون اسے اپنا 35 سالہ پرانا تعلق توڑنے کا اعلان کیا ابو ان کے بعد کوئی دوسرا لائحہ عمل نہیں سوائے اس کے کہ وہ حکومتی جماعت میں شمولیت اختیار کریں تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینیئر اور معروف صحافی عارف نظامی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے ایک سوال کے جواب میں عارف نظامی نے کہا کہ میرا دعویٰ محض دعویٰ نہیں بلکہ میرا تجزیہ ہے

اور میرا تجربہ کہتا ہے کہ سابق وزیرداخلہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے انہوں نے گزشتہ سال سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس بار انہوں نے الیکشن بھی مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر نہیں لڑا جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا گزشتہ دنوں ان کا 35 سالہ پرانا تعلق نون لیگ سے توڑنے کا اعلان اس بات پر مہر ثبت کرتا ہے کہ ان کے پاس اپنی سیاست جاری رکھنے کے لئے ایک نیا راستہ بن چکا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار خود کوئی الگ جماعت بنانے کی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنے سابق آخری پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہی چوہدری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے اور ممکنہ طور پر ان کو وزارت داخلہ یا خارجہ حوالے کیا جائے گا