امریکا طالبان کے سامنے ایک بار پھر سر جھکا چکا ہے


ذرا دنیا کی منافقت کا اندازہ کریں ایک طاقتور ملک امریکہ ایک کمزور ملک افغانستان پر حملہ کر دیتا ہے اور پوری دنیا اپنی منافقت کی چادر اوڑھ کے سکون کی نیند سوتی ہے لیکن جیسے ہی افغانستان کے طالبان نے اپنے دفاع کی خاطر ہتھیاراٹھالیے تو پوری دنیا انہیں طالبان کو دہشت گرد کہنا شروع ہوگئی طالبان نے ہمیشہ جو بھی وعدہ یا معاہدہ کیا اس کو پورا کیا لیکن امریکہ نے ہر معاہدے کی خلاف ورزی کی امریکہ نے طالبان کے جن لوگوں کو جنگی قیدی بنایا ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے نتیجہ یہ ہوا

کہ جب مذاکرات کی بھیک مانگتے ہوئے امریکہ نے ان قیدیوں کو رہا کیا تو یہ طالبان پہلے سے زیادہ اپنے دین اپنی تنظیم اور اپنے کام پر پختہ ہو گئے لیکن اس کے برعکس طالبان نے جن صحافیوں یا امریکی فوجیوں کو قید کیا تھا وہ طالبان کی مہمان نوازی اور حسن سلوک سے اس قدر متاثر ہوئے کہ یا تو وہ اسلام قبول کر چکے ہیں یا پھر انہوں نے اسلام سے اپنی نفرت ختم کردیں کیونکہ طالبان کی صحبت میں رہ کے وہ اسلام کو قریب سے دیکھ چکے تھے مزید تفصیلات جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں