اسلام آباد(اردو آفیشل)معروف صحافی شاہدمسعودنے انکشاف کیاکہ اگرسپریم کورٹ وزیراعظم کونااہل کرتی ہے اوراحکامات دیتی ہے توچوہدری نثاراورایف آئی اے ہی ہوگی جواحکامات پرعمل کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارگزشتہ روز وہنے والی ن لیگ کی اہم ترین ملاقات میں بھی شامل نہیںہوئے تھے۔اب سینئرصحافی شاہدمسعودنے انکشاف کیاہے کہ کچھ بھی ناخوشگوارہونے کی صورت میں سپریم کورٹ کے حکم پرعمل درآمدکرناچوہدری نثاراورایف آئی اے کاکام ہوگا
۔ڈاکٹرشاہدمسعودکے مطابق باقی حکومت چوہدری نثارکے اس فعل میں ان کاساتھ دے گی۔سینئرصحافی کے مطابق چوہدری نثارابھی سے گرفتاریوں کی تیاری کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیاسے نظریں چرارہےہیں۔انہوں نے کہاکہ عقلی بات ہے کہ جن کے خلاف مستقبل میں ایکشن لیناہے ان کے ساتھ بیٹھ کرعہدوپیماتونہیں کیاجاسکتا۔