دھوکہ دہی کا الزام،سندھ ہائی کورٹ نے شاہد خان آفریدی کو طلب کر لیا


دھوکہ دہی کا الزام شاہد آفریدی سندھ ہائی کورٹ میں طلب تفصیلات کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک نجی کمپنی نے شاہد آفریدی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ان کو چھ کروڑ روپے ہرجانہ اور گاڑی کی واپسی کرنی ہوگی کمپنی کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا تھا کہ جب تک ہمارے ساتھ ان کا کنٹیکٹ چل رہا ہے وہ دوسرے کسی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ نہیں کریں گے لیکن انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ان کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے یاد رہے

اس وقت شاہدآفریدی ساؤتھ افریقہ کے ممالک کے وزٹ پر ہے اور اپنی فلاحی تنظیم کے لیے فنڈنگ کر رہے ہیں اس سے پہلے بھی شاہد آفریدی اور جاوید میاں داد کے درمیان ایک تنازعہ ہوا جو کہ عدالت تک گیا لیکن بعد میں دونوں نے باہمی صلح کرتے ہوئے اس معاملے کو ختم کیا اب ایک نجی کمپنی کی طرف سے شاید آفریدی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے کمپنی کے ساتھ ہونے والے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے عدالت نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو 28 مئی کو عدالت طلب کیا ہے