گزشتہ دنوں امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دی جس کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملا اس کے ساتھ پاکستان ایران ترکی روس چائنا اتحاد کی آواز بھی انا شروع ہوچکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ کی مناپلی کو کنٹرول کرنا ہے اور امریکہ کی بدمعاشی کو ختم کرنا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ان ممالک کے درمیان اتحاد ہو ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے ایران پر عائد کی گئی پابندیوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اس کے ساتھ انھوں نے ان پابندیوں کو غنڈہ گردی قرار دیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں امریکہ کی جانب سے ہونا یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے
اور پاکستان کو دوست ممالک یعنی چائنا ترکی اور روس کے ساتھ مل کر کمیونٹی قائم کرنی چاہیے تاکہ امریکہ کی غنڈہ گردی کا جواب دیا جاسکے اس سے نہ صرف پاکستان کو سفارتی محاذ پر کامیابی ہوگی بلکہ معاشی اور اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوگی انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین کو دیکھا جائے تو وہ ایک سیاسی اتحاد ہے لیکن اس کے باوجود اس کے سب سے زیادہ فوائد اقتصادی طور پر شریک ممالک حاصل کر رہے ہیں