آصف علی زرداری بہت جلد گرفتار کرلیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی تاریخ مقرر کر لی ہے اور بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا خبروں کے مطابق نیب کی کوشش ہے کہ 15 مئی کو آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر ان کو گرفتار کر لیا جائے اور ان کی ضمانت میں مزید توسیع نہ ہونے دی جائے اور انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا جائے بصورت دیگر اسی ماہ دیگر ریفرنسز دائر کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق کی نجی ٹی وی نے سابقہ صدر اور شریک چیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے بارے میں دعویٰ کیا ہے انہیں بہت جلد گرفتار کرنے والی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 15 مئی کو ہی آصف علی زرداری کو گرفتار کیا جائے
اور ان کی ضمانت میں توسیع کو منسوخ کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں ان کے خلاف مزید ریفرنسزدائر کرکے ان کو اسی ماہ گرفتار کیا جائے نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے انتہائی مضبوط کیس تیار کرکے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے ہم اختیار کرلیا ہے ان کی کوشش ہوگی کہ 15 مئی کو عدالت کے سامنے مضبوط دلائل دے کر ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے اور ان کو اسی جگہ سے گرفتار کر لیا جائے اس وقت نیب آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف اور ایسے دیگر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس پر کام کر رہی ہے نیب کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کا کیس بہت زیادہ مضبوط ہے اور کسی بھی وقت ان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے