چار وہ جملے جو انتہائی شاطر ذہن کے دوست آپ پر استعمال کرتے ہیں


بظاہر آپ کے دوست نظر آنے والے اور آپ کے اردگرد جو آپ کو چاہنے کا دعوی کرتے ہیں ممکن ہے کہ وہ آپ کے دوست نہ ہو اور آپ کی پیٹھ پیچھے آپ کو ذلیل کرنے اور آپ کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہو ویسے آپ کے بہت سارے دوست ہوتے ہیں جو آپ کا استعمال کرتے ہیں اور آپ سے کام نکالنے کے بعد یا پھر آپ کا نقصان کرنے کے بعد آپ ہی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے چلے جاتے ہیں ایسے لوگوں کی مخصوص نشانیاں ھوتی ھے اور مخصوص طرح کی نفسیات ہوتی ہے ان کی پہچان انتہائی آسان ہوتی ہے لیکن اس کے لیے تھوڑی سی سمجھ بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے

مثلا یہ لوگ اکثر آپ کو یہ کہتے ہوئے سنائی دیں گے کہ جو کام میں نے کیا اس میں آپ ہی کا فائدہ تھا اور میں نے ابھی کے لیے کیا تھا اگر نقصان ہوگیا تو میری نیت خراب نہیں تھی میں تو آپ کا فائدہ چاہتا تھا یا پھر یہ لوگ نفسیاتی حربہ استعمال کرتے ہوئے آپ سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں جتنا آپ نے ری ایکشن دے رہے ہیں یا پھر اس کی جگہ آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا دیں گے کہ آپ بہت زیادہ سوچ رہے ہیں اور بہت زیادہ اس چیز کو مور لے رہے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کی کچھ اور بھی نشانی ہوتی ہیں ان لوگوں کو جواب کیسے دیا جاتا ہے تاکہ ماحول کا تناؤ بھی ختم ہو آپ کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ بھی ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو سبق بھی مل جائے اس کی تفصیلات جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے