بھارتی افواج اور حکومت کے ذہنوں پر اس وقت پاکستان پوری طرح سے مسلط ہو چکا ہے بھارتی افواج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹرمارگرایا تفصیلات کے مطابق 27 فروری کو پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھامیزائل فائرکرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتا ہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمزنے انڈین ائرفورس کے باوثوق ذرائع سے بتایا کہ اگراس واقعے میں ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔
27 فروری کو پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ائر فورس کے 2 طیارے مار گرائے تھے جس کے علاوہ ایک بھارتی ہیلی کاپٹر بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرکر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر بھارتی ایئر فورس اپنے ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف رہی اور اسے حادثہ قرار دیتی رہی تھی، تاہم اب اس رپورٹ کے نتیجے میں بھارتی حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔