بارڈر پرشدید جھڑپ۔۔بھارتی فوجی جہنم واصل


بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے آبادی میں کئی مکانات متاثر کچھ لوگ زخمی جبکہ جوابی کاروائی کی وجہ سے ایک بھارتی فوجی مارا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی جانب پاکستانی افواج کو نشانہ بنانے کے لئے بھارتی افواج نے پی در پی کی گولے فائر کیے جو کہ مقامی آبادی کو جاکر لگے اور وہاں پر کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے جبکہ مکانات متاثر بھی ہوئے اور ایک مکان تباہ ہوا

جس کے بعد پاکستان کی افواج نے جوابی کاروائی کی اور شدید فائرنگ اور گولہ باری کے بعد دشمن کی توپوں کا منہ بند کر دیا اس جوابی کاروائی میں بھارتی افواج جو پونچھ سیکٹر میں موجود تھی ان کا جوان بھی مارا گیابھارتی فوجی حکام نے اپنے ایک اہلکار مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی افواج کی جانب سے مارٹر چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے بھارتی فوجی شدید زخمی ہوا اور جب اس کو منتقل کردیا گیا تو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مر گیا