انتہاء پسند ہندوں کی شدید کاروائی


ہولی کے موقع پر رنگوں سے کھیلنے کے بجائے ہندوؤں نے مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے میں اس وقت خطرناک صورتحال پیدا ہوئی کہ جب ڈنڈا بردار گروہ نے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا اور مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی دیا یہ واقعہ نئی دلی کے علاقے گُڑ گاؤں میں پیش آیا کہ جب کچھ مسلمان لڑکے گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے تو اس دوران ہندو انتہا پسند آئے اور انہوں نے مسلمانوں کو کہا کہ اگر کھیلنا ہے تو پاکستان جا کر کھیلو

جس کے بعد وہ لڑکے خاموشی سے اپنے گھروں کی طرف چلے گئے لیکن ڈنڈا بردار گروہ ان کے پیچھے پیچھے آیا اور ان کے گھروں پر حملہ کیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اچھی خاصی تعداد مردوں اور عورتوں کو پیٹ رہے ہیں اور ان کے گھروں میں گھس کر کاروائی کر رہے ہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس ایکشن لینے پر مجبور ہوئی اور محمد ساجد کے زخمی بھتیجے کی ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے رات گئے ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔