سب ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی اچھے ہیں سوائے اسرائیل کے ہم انہیں انسان ہی سمجھتے ہیں لیکن انہوں نے ایک ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے اور یہ کام غنڈے اور ڈاکو کرتے ہیں اس وجہ سے ہم ان سے نفرت کرتے تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں میرے خیالات بالکل واضح ہے ہم انہیں سخت ناپسند کرتے ہیں مذہب کی وجہ سے نہیں اس وجہ سے ہر گز نہیں کہ وہ یہودی ہو بلکہ اس وجہ سے ہم انہیں ناپسند کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے ملک کے علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ان کے لوگوں کو باہر نکال رہے ہیں اور لوگ قتل ہورہے ہیں املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور یہ کام صرف اور صرف ڈاکو کرتے ہیں ایسے لوگ کرتے ہیں جو ڈاکو ہوتے ہیں اور کسی کو بھی پسند نہیں اسرائیل سخت ناپسند ہے ان کا کہنا تھا کہروزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ صنعتیں ہیں،
زراعت کے شعبے سے ہم ایک فیصد،جبکہ ایک فیکٹری پانچ سولوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ صنعتیں ہوں گی تولوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے پاکستان میں پروٹین کار انڈسٹری لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ملائیشاء کی انڈسٹری کی بنی ہوئی گاڑی بھی گفٹ کردی۔ ہم نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ ہمارے ملک تشریف لے کر آئیں جب کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھے اور نہ آئندہ رکھیں گے جب تک وہ فلسطین کا علاقہ چھوڑ نہیں دیتے کیونکہ یہ غالب لوگ ہیں اور ہم ایسے لوگوں کے ساتھ دوستی نہیں رکھتے