آف ڈیوٹی پائلٹ کا جہاز میں ہونا سینکڑوں افراد کی زندگی کا وسیلہ بن گیا


مسافر طیارے میں موجود آف ڈیوٹی پائلٹ نے مسافروں کی جان بچالی فنی خرابی کے بعد پائلٹ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی تو آف ڈیوٹی پائلٹ نے اس کو سمجھا کر سب لوگوں کی جان بچالی تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی فضائی کمپنی “لائن ائیر” کے ایک طیارے بوئنگ 737 میکس 8 میں دوران پرواز سنگین نوعیت کی تکنیکی خرابی آ گئی جس سے طیارہ زمین کی طرف گرنا شروع ہو گیا۔ اس طیارے میں ایک آف ڈیوٹی پائلٹ بھی سفر کر رہا تھا جو آن ڈیوٹی پائلٹس کے ساتھ کاکٹ پٹ جمپ سیٹ پر بیٹھا تھا۔طیارہ اڑانے والے پائلٹس کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ فلائٹ کنٹرول سسٹم میں آنے والی خرابی کو فوری طور پر کیسے دور کیا جائے۔

یہ آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے میں ہونے والی خرابی کو بھانپ گیا اور جہاز کے پائلٹس کو خرابی کے حل کرنے کا طریقہ بتایا جس سے وہ خرابی دور کرنے میں کامیاب ہوئے اور طیارہ پھر سے پرواز کرنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے کے کنٹرول سسٹم میں جو خرابیاں آئی تھی ایسی ہی ایک خرابی پچھلے سال ملیشیا کے طیارے میں آئے تھی جس کی وجہ سے وہ طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور تمام مسافر اس میں ہلاک ہو گئے تھے یہ خرابی اسی طیارے کے اندر پیدا ہو گئی تھی اور امکان ظاہر ہوا کہ یہ طیارہ بھی تباہ ہو جائے گا لیکن آف ڈیوٹی پائلٹ نے وہاں پر حالات کو کنٹرول کیا اور طیارے کی کنٹرول سسٹم کو ٹھیک کرنے کے بعد طیارے کو دوبارہ پرواز کے قابل بنایا جس سے طیارے میں موجود سب لوگوں کی جان بچ گئی یاد رہے اس وقت بوئنگ طیاروں کے سب سے جدید قسم مختلف حادثات کا شکار ہو چکی ہے اور گزشتہ دن ایتھوپیا میں بھی ایک واقعہ پیش آیا جس کے اندر کافی سارے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک نے اس خرابی کی وجہ سے ان طیاروں کو انڈرگراؤنڈ کردیا ہے اور جب تک ان کو دوبارہ پرواز کے قابل نہیں بنایا جائے گا یہ انڈرگراؤنڈ ہی رہیں گے