کہا تھا نا اسلام جیت گیا


نیوزلینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جس طرح مسلمانوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہوئے اور اس کے ساتھ درجنوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے لیکن مسلمانوں نے ہمت نہیں ہاری اور خوفزدہ ہوئے بغیر یہ اعلامیہ جاری کیا کہ ہم خوفزدہ نہیں اور آپ ہمیں اپنی عبادت سے روک نہیں سکتے اور ایسا ہی ہوا کہ جب عصر کی نماز میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے وہاں پر نماز ادا کی اور مسلمانوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم آئندہ جمعہ اس سے بھی زیادہ کی تعداد میں نماز پڑھنے کے لئے آئیں گے اور ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو وہاں پر ان کی حفاظت کے لئے اور دلجوئی کے لئے موجود تھے لیکن اللہ کی شان کے جو حرکت سفید فام دہشتگردی اور جیسے مسلمانوں کے خلاف ایک نفرت کی فضا بنانا چاہیے اس کا بالکل الٹا اثر ہوا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ مساجد کی طرف آ رہے ہیں اور اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہے ہیں

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعے کے ایک ہفتے کے دوران کئی لوگوں نے اسلام قبول کر لیا ہے جسے بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ ایسے مواقع اور ایسے حادثات اسلام کو ختم کرنے کی وجہ سے اسلام کو مزید اونچا کرنے کا سبب بنتے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگ خود اسلام کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر اس مذہب میں ایسا کیا ہے لیکن جب وہ اسلام کی تعلیمات سمجھتے ہیں اور اسلام کو پڑھتے ہیں غور کرتے ہیں تو اس کے بعد اسلام لانے کے بغیر ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں ہوتا مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں