نیوزی لینڈ کے بائیکر گینک نمازیوں کی حفاظت کریں گے


نیوزی لینڈ میں موجود بائیکرز جن کو بائیک گینگ کہا جاتا ہے انہوں نے مسلمانوں سے وعدہ کیا ہے کہ جمعہ کے نماز پڑھنے کے دوران وہ خود تمام مساجد کی حفاظت کریں گے اور پہلا دیں گے یاد رہے گزشتہ دنوں جب نیوزی لینڈ میں حملہ کیا گیا اور مسلمانوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا جس میں 50سے زائد مسلمان شہید ہوئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے اس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور خود وہاں کے مقامی افراد نے آکر مسجدوں کا محاصرہ کیا اور کہا کہ آپ نے نماز پڑھی عبادت کرے ہم آپ کی حفاظت کریں گےمونگریل موب، کنگ کوبرا اور دی بلیک پاور نامی گروہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں مقامی مسلمان برادریوں کی مدد اور تحفظ کریں گے۔ کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ کو دو مساجد پر ہونے والے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ مونگریل موب کے صدر سونی فٹو نے کہا کہ ہم ہملٹن مسجد کی حفاظت کریں گے

اور وہاں پر موجود نمازیوں کی مکمل سیکورٹی کا اہتمام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی اس وقت تک حفاظت کریں گے جب تک وہ چاہیں گے اور اس کے لیے ہم کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ہم ان کو یہ احساس دلائیں کہ وہ یہاں پر اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اورحادثہ ان کا سانحہ سب کا سانحہ اور غم ہے یاد رہی مسلمان کی منٹری کی طرف سے یہ خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ دوبارہ اس طرح کوئی حملہ ہو سکتا ہے مونگریل موب کے صدر سونی فٹو نے کہا کہ ہم اس موقع پر مسلمانوں کی بھرپور حفاظت کریں گے ہم مسلح نہیں ہونگے لیکن مسلمانوں کی حفاظت کے لیے ہر طرح کا اقدام اٹھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ اس موقع پر مناسب لباس پہن کر آئے تاکہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہو