ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان بنانے کی تیاریاں شروع قرارداد جمع ہوچکی تفصیلات کے مطابق جنرل پرویز مشرف آئین شکن غدار اور بھگوڑے نے اپنے دور میں ہزاروں کی تعداد میں مجاہدین اپنی فیملی سمیت امریکہ کے حوالے کر دیئے تھے اور اس کے بدلے میں اس لاکھوں ڈالر وصول کیے تھے اپنی کتاب میں ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ میں نے ایک پورے گھرانے کو امریکہ کے حوالے کیا جس میں بچے بھی شامل تھے یاد رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جنرل مشرف کی مدد سے پکڑا گیا اور اس کے بعد ان کو امریکا منتقل کردیا گیا جس کے بعد ان پر دہشت گردی کے مقدمات کا الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ انہوں نے امریکی افواج کے خلاف کاروائی کرنے کی کوشش کی تھی
جس کے بعد ان کو پچاس سال قید کی سزا سنائی گئی حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ ان کو رہا کیا جا رہا ہے لیکن یہ خبریں دم توڑ گئیں جب پاکستان کے وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ ہمیں ابھی تک اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ حکومت کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا کو سنبھال کر اتنا زیادہ پروپیگنڈا کیا گیا حقیقت لگنے لگا کہ واقعی وہ آ رہی ہے حال ہی میں پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی کہ جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا لقب دینے اور ان کا یہ خطاب دینے کے لیے قرارداد پیش ہوئی