غیر ملکی کھلاڑیوں کی ’چھوٹی سی خواہش


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عمران مانی کا کہنا تھا کہ بھارت بالکل نہیں چاہتا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کو کامیاب ہونے دیں انہوں نے پاکستان کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ بند کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی تھی اور پاکستان میں اس وقت جو انٹرنیشنل کھلاڑی آنے سے منع ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ اپنی ٹیمیں نہیں بھیج رہے اس کے پیچھے سارا کھیل انڈیا کا ہے اور پاکستان سوپرلیگ کو بھی بد نام کرنے اور اس کو کامیاب ہونے سے بچانے کے لئے انڈیا مسلسل محنت کر رہا ہے یاد رہے پاکستان کے اندر سری لنکا ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی ملک پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ یہاں کے سیکورٹی حالات کی وجہ سے ان کو خوش رہتا ہے کہ ان کو بھی کوئی حملہ ہو جائے گا

جبکہ پاکستان کی طرف سے ہر طرح کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے جس کے بعد پاکستان کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کوشش کرکے پاکستان کے اندر سپرلیگ متعارف کروائیں اور اداروں کے ساتھ مل کر کوارٹر فائنل اور فائنل کے کھیل پاکستان ہی میں منعقد کی جس کے بعد یہ تاثر دور ہوا کہ پاکستان کے اندر اس وقت دہشت گردی کا دور دورہ ہے جبکہ اس پر غیر ملکی کھلاڑی جو کے پہلے پاکستان آنے سے کتراتے تھے وہ بھی پاکستان آئے اور انھوں نے یہاں انجوائے بھی کیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنے چیئرمین سے درخواست کی کہ ان کی سیکورٹی کو کم کیا جائے تاکہ وہ کراچی کا وزٹ کرسکے اور یہاں کے مقامات کو دیکھ سکے جس کے ان کو مختلف مقامات پر گھمانے کے لیے لے کر جایا گیا