گزشتہ دنوں بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دنیا کی پانچ بڑی ٹیموں کو مضبوط ترین ٹیموں میں سے قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے جو کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہےآسٹریلیا سیریز ہارنے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی جس کے بعد ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ ورلڈ کپ کے لیے کون سی ٹیم زیادہ فیورٹ ہے تو انہوں نے کہا کہ شروع میں کسی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا اور نہ کسی کو فیورٹ ٹیم کہا جاسکتا ہے
ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مضبوط نظر آتی ہیںآسٹریلیا کی ٹیم میں بہتری نظر آرہی ہے اور بھارتی ٹیم بھی انتہائی مضبوط ہے پاکستان کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا یہ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جاسکتی انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کامیابی اس بات پر ہے کہ کوئی ٹیم کس منصوبے کے تحت گراؤنڈ میں اترتی ہے اور کیسے کھیلتی ہے