پاکستان کے خلاف بھارت میں نفرت عروج پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو چھا کو اس لیے مارا کیوںکہ وہ مسلسل پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی تھی اور اپنے شوہر کو نظر انداز کر رہی تھی تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے خلاف جو نفرت پائی جاتی ہے اور ان کے دلوں میں جو پاکستان کے خلاف بغض اور نفرت موجود ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس کا اظہار اکثر وہ بھارت میں موجود مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے کرتے ہیں اسی وجہ سے بھارت کے فنکار اور دوسرے لوگ پاکستان کے فنکاروں اور ڈراموں کے انتہائی خلاف ہے اس کی وجہ سے گھروں میں لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں
بھارت کے شہر پونے میں ایک شخص جن کا نام آصف ستار نایاب بتایا گیا ہے اس نے اپنی بیوی کو اس وجہ سے کہ وہ پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہی تھی اور اسے مسلسل نظرانداز کررہی تھی پولیس میں شکایت درج کرائی پولیس کے مطابق پیر کی صبح بیوی نے اپنے بچے کو دودھ لینے کے لئے بھیجا لیکن بچے سے غلطی سے دودھ گر گیا جس کے بعد وہ اپنے بچے پر چلانے لگی تو شوہر کو غصہ آیا اور اس نے اپنی بیوی پر چلانا شروع کردیا یہ جھگڑا مزید بڑھا کہ جب شام کے وقت شوہر نے بیوی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے پاکستان کا ڈرامہ دیکھتے ہوئے اسے مسلسل نظرانداز کیا جس کے بعد اس کو غصہ آیا اور اس نے چوری کا وارکر ڈالا