پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے شاندار منصوبے کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں


پاکستان ایئر لائن نے نئے جہاز خریدنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں 18 سے زائد نئے اور جدید سفری طیارے خریدے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ نہیں روڈ کھولنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سال طیارے بھی آ جائیں گے اور پاکستان ایرلاین نئے روٹس پر بھی سفر کریں گے قومی ائیر لائن کے بیڑے میں 18نئے جہاز شامل کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے جہاز لیز پر لیے جائیں گے۔ منصوبے میں نئے فضائی روٹ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور کم منافع والے روٹ بند کرنے کی تجویز بھی زیرِغور لائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے ایسے روٹ کھولے جائیں گے جن سے زیادہ منافع کمائے جانے کی گنجائش ہو۔ جیسے ہی منصوبے کا ڈرافٹ مکمل ہو جائے گا اسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا جائے گا ۔

منصوبے میں ادارے کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے بھی تجاویز دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر سالانہ دو ارب سے زائد رقم کی بچت کی جائیگی اور کوشش کی جائے گی کہ زیادہ سے زیادہ بچے کی جائے اور وہ بچت پاکستان ایرلاین کی ترقی میں استعمال کیا جائےخراجات مین اس کمی کے علاوہ اگلے پانچ سالوں میں مزید اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف حوالوں سے بچت کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے ممالک جو پاکستانی روٹ استعمال کرتے ہیں ان سے روٹ کا کرایہ بھی زیادہ وصول کیا جائے گا اور یہ نڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں وصول کیا جائے گا۔ 18 نے طیارے خریدے کی وجہ سے پاکستان ایر لائن کے پاس موجود ہتھیاروں کی تعداد 50 ہو جائے گی