گزشتہ دنوں پاکستان کی سیاسی صورتحال میں اچانک سے بھونچال آ چکا ہے کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول زرداری نے اچانک میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات ان کی ایک گھنٹہ سے زیادہ رہی اور اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں انھوں نے پاکستان کی صورتحال پر اور جس طرح کی انتقامی سیاست ہو رہی ہے اس پر انہوں نے بات کی اور کہا کہ ملک میں جس طرح کی سیاست کرنا یہ ملک کے لیے اور جمہوریت کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہے
اس دوران انہوں نے انگریزی میں بات کی جس کا مذاق پاکستان کے وزیراعظم نے بھی اٹھایا اور کہا کہ وہ انگلش میں بات کرتے ہیں کہ وزیراعظم کو اس طرح کی بچکانہ باتیں ہر گز نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کو عوام کے ساتھ ان کے مسائل کے اوپر اور ملک کو جو اس وقت مسائل درپیش ہے اس پر بات کرنی چاہیے اس کا حل پیش کرنا چاہیے لیکن کچھ لوگوں کو پھر بھی اس میں سازش نظر آئی اگر یقین نہیں آتا یہ ویڈیو دیکھ لیں