پاکستان اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا


پاکستان کی طرف سے عالمی ثالثی کو خیرمقدم کہا گیا ہے کہ جب کہ بھارت اس سے گریزاں ہے یہ بات گزشتہ دنوں چائنہ کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چینا گہرے دوستی رکھنے والے ممالک ہیں اور پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مستقل اتحادی ہے اور ہمیشہ اتحادی رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی طرف سے جو رویہ رکھا گیا وہ انتہائی بہتر تھا پاکستان نے عالمی ثالثی کو بھی خیر مقدم کہا اور پاکستان کی طرف سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا کہ جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہورہے

اور بھارت عالمی ثالثی سے گریزاں ہے اور مذاکرات کے میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک عالمی ثالثی کاخیرمقدم کرتا ہے لیکن انڈیا گریز کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا ہماری خواہش ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ٹکراؤ کرنے کی بجائے مذاکرات کریں اور مسائل کا حل نکالیں کیونکہ دونوں ممالک آپس میں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے
پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر مل کر اس خطے کی ترقی میں کردار ادا کریں