پاکستان کی سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کی سرحدیں اور فضائی علاقوں کو مکمل طور پر کھول دیا ہے اور فضائی آپریشن شروع ہو چکے ہیں لیکن بھارت کو نقصان پہنچانے کے خاطر پاکستان نے بھارت کی طرف سے آنے والے فضائی آپریشن روک رکھے ہیں گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان میں ہر قسم کی فضائی آپریشن کو بالکل معطل کردیا تھا لیکن ایک ہفتے بعد اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت دے دی تھی اب پاکستان کے سول ایوی ایشن حکام کی طرف سے پاکستانی فضائیہ آپریشن کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے
اور ہر قسم کے طیارے پاکستان آ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ بھارت کی طرف سے کوئی بھی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پاکستان سے کوئی طیارہ بھارت کی فضائی حدود میں جاسکتا ہے پاکستان نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر فضائی حدود بند کی تھی جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت بند ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو کروڑوں کا خسارہ ہوا لیکن اب فضائی حدود کھلنے کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت بھی مکمل طور پر شروع کر دی گئی ہے۔پاک اور انڈیا کشیدگی میں کمی کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپرس بھی چلنا شروع ہو گئی ہے اور اب فضائی سفر بھی شروع کر دیا گیا ہے۔