حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ۔۔سابق وزیراعظم کو علاج کیلئے بڑا ریلیف دیدیا گیا


پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور ان کو ہر طرح کی سہولیات دی جائیں گی یہ بات کہ انہوں نے میڈیا سے کی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف طبیعت اچانک خراب ہو چکی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ کوشش ہے کہ میڈیکل بورڈ کی طرف سے جو تجاویز دی گئی ہے ان پر فوری عمل کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو متفق کر لیا ہے اور اب دونوں کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائے اور ان کی طبی جانچ پڑتال کے دوران کسی قسم کی کمی نہ ہونے دی جائے اجلاس میں اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیانمیاں نواز شریف کے طبی علاج ومعالجے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اور کوئی سیاست نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی میں حکومت کے طرف سے وزیرقانون راجا بشارت، وزیرصحت ایم پی اے ڈاکٹرمظہراقبال ، رانا اقبال، ملک احمد خان اوردیگر اراکین شامل ہیں۔گزشتہ دن اچانک سے میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہوں نے دل کے سپریڈنٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی موت واقع ہو جاتی ہے تو انہیں فورن گھر منتقل کردیا جائے اس سے پہلے بھی ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ان کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس سے پہلے ایک دفعہ ان کو پینس ہسپتال بھی لے کر جایا گیا تھا لیکن مناسب سہولیات کی وجہ سے انہوں نے علاج کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کو جیل منتقل کر دیا جائے اب ان کی بیٹی مریم نواز کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے والد صاحب کی طبیعت اچانک خراب ہو چکی ہے اور ان کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے