بھارت کے سابقہ چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ زیادہ پختہ سوچ کے مالک ہیں اور زیادہ تعلیم یافتہ ہے جبکہ ہمارے ہاں زیادہ تر لوگ جذبات سے سوچتے ہیں اور عقل سے کام نہیں لیتے تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے بعد اس کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کی عوام نے انتہائی بہترین فیصلہ کیا ہے اور اس کی داد دیتا ہوں لیکن اس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھے اتنی زیادہ گالیاں دیں کے مجھے مایوسی ہوئی کیونکہ اس سے پہلے میں نے پاکستان کو ایک چھوٹا اور نہ سمجھ ملک کہا تھا
لیکن کسی پاکستانی نے مجھے گالی نہیں دی تھی اور آج جب میں نے پاکستان کی تعریف کی تو اپنے ہی ملک کے لوگوں نے مجھے گالیاں دینا شروع کردی جس سے مجھے بہت زیادہ مایوسی ہوئی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے لوگ زیادہ پختہ دماغ کے مالک نہیں کیا وہ زیادہ سمجھ دار نہیں کیونکہ جو کچھ میرے ساتھ ہوا اور جیسا رویہ پاکستان کا رہا اس سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان لوگ اخلاق میں پاکستان کے لوگ پختہ سوچ رکھنے میں سب سے آگے ہے