کارگل جنگ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی تاریخی الفاظ میں تعریف کر ڈالی


میں آپ کے الفاظ میں چھپے وقار کو تسلیم کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ہم اپنے ونگ کمانڈر کو اپنے درمیان دیکھیں گےدکشا گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کے بعد قوم سے خطاب کیا اور اس کے ساتھ جب بھارت کے دو جہاز گرائے گئے تو اس پر بھی قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے بات کی اور کہا کہ میں جنگ نہیں چاہتا اور نہ پاکستان کی عوام کی جاتی ہے لیکن اپنے ملک اور اپنی سرحدوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور کسی قسم کی جارحیت دکھائی اور پاکستان کی سرحدوں کو کراس کرنے کی کوشش کی تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ہمیشہ ایسا ہی جواب ملے گا جیسے آج دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے

میں نے جنگ دیکھی ہے اور میں نے مختلف ہسپتالوں میں دیکھا ہے کہ لوگ جنگ سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں کسی کی ٹانگ نہیں کسی کی آنکھیں نہیں کسی کے ہاتھ کاٹے ہیں یہ جنگ کے نتائج ہوتے ہیں اس کے ساتھ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی یہی کہا تھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں جنگ سے فتح نہیں ہوتی بلکہ انسانیت ہار جاتی ہے جس کے بعد کارگل وار میں مارے جانے والے ایک فوجی کی بیٹی جس کا نام دکشا ہے اس نے اپنی ٹویٹ میں بات کرتے ہوئے عمران خان سے یہ درخواست کی کہ میں آپ کے الفاظ میں چھپے وقار کو سمجھ سکتی ہوں اور میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ پاکستان ہمارے جوان کو جلدی واپس کرے گا