پاک بھارت کشیدگی پر روس کا ہنگامی ردعمل


لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر ہمیں بہت زیادہ تشویش ہے یہ خبر گزشتہ دنوں روس کی طرف سے آئی ہیں روس کے وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو چاہئے کہ اپنے درمیان اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرے کیونکہ جنگ اس کا حل نہیں ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جو کشیدگی پائی جارہی ہے اس پر ہمیں بہت زیادہ تشویش ہے روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ

پاکستان اور ہندوستان کو چاہئے کہ مذاکرات اہم طریقے سے حل کرے سفارتی ذرائع کو استعمال کرے اور دوسرے ممالک کو مدد کیلئے ضرور بلائے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور نہ ہی اس کے ذریعے کبھی مسائل حل ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں کو ہماری طرف سے یہ پیشکش ہے کہ جب بھی دہشت گردی کے خلاف کوئی مسئلہ ہو تو ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں