بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبیر نے پاکستان کا کھُلا چیلنج دے دیا


ہمیں ہر صورت میں دشمن سے بات کرنی چاہیے ہمیں ہر صورت میں پاکستان سے بات کرنی ہو گی لیکن یہ بات اب مذاکرات کے میں اس پر نہیں ہوگی بلکہ میدان جنگ میں ہوگی یہ بات کسی اور نے نہیں بلکہ انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہی ہے انہوں نے پاکستان کو کھلا چلی دیا ہے اور ساتھ میں کہا ہے کہ پاکستان اب انڈیا کے غضب سے نہیں بچ سکے گا اور پاکستان کو اس حملے کا جواب دینا پڑے گا اس کی ذمہ داری دینی پڑے گی اور اس کے انجام کے لئے تیار رہنا پڑے گا یاد رہے ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب کشمیر میں انڈیا کے غاضب فوج کے اہلکار جموں سے سرینگر کی طرف جا رہے تھے کہ جب ان پر پلوامہ کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا

اس حملے میں پچاس سے زائد فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے اس حملے کے بعد انڈیا نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا اور کہا کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث ہے جب کہ مودی سرکار نے باقاعدہ ایک پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کے خلاف الزام لگانا شروع کردیا ہے جبکہ اس وقت انڈیا میں انتخابات سر پر ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ مودی اس بار حکومت نہیں بنا سکے گا اس لیے انہوں نے انتخابات سے پہلے یہ شوشا کیا ہے تاکہ عوام کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا جائے اور اس جذبات کا سہارا لیتے ہوئے انتخابات میں جیتنے کی ہرممکن کوشش کی جائے