لاہور:جنسی قوت بڑھانے کی تمنا عمررسیدہ اور جوانوں میں بھی پائی جاتی ہے اور اسکے لئے عموماً وہ ٹوٹکے آزماتے یا پھراشتہا انگیز ایسی انگریزی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جوگردوں ،جگر اور مثانے کے ساتھ ساتھ دماغی ہارمونز کا توازن بگاڑ دیتی ہیں ۔بہت سے ایسے لوگوں کے لئے ویاگرہ سٹیٹس کی علامت بن چکی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نقصان نہیں پہنچاتی حالانکہ نئی تحقیقات سے ویاگرہ سے لاحق ہونے والے نقصانات بھی سامنے آچکے ہیں ۔خاص طور پر پینتیس سال کی عمر سے ویاگرہ استعمال کرنے والے مردوں میں فطری طور پر مردانہ قوت زوال پذیر ہوجاتی ہے ۔طب یونانی میں اسکے برعکس ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جو مردانہ قوت کو تاعمر بحال رکھتی ہیں اور اعضائے رئیسہ کو نقصان نہیں پہنچاتیں ۔لبوب کبیر ایک ایسی دوا ہے جو طب میں مردانہ افعال کو درست کرنے میں مشہور ہے۔ البتہ طب کے نام پر جنسی قوت بڑھانے والی ادویات میں انتہائی نقصان دہ سٹیرائیڈز ہوتے ہیں جو جاں لیوا ثابت ہوتے ہیں ۔ایک انسان کو ویاگرہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی مردانہ زندگی کا معمول فطرت کے عین مطابق تبدیل کرلینا چاہئے ۔اس حوالے سے کسی دوا یا غذا پر انحصار کرنے کی بجائے آپ کو ایسی ورزش کی صلاح دیتےہیں جو آپ کی جذباتی اور جنسی قوت میں اضافہ کرتی ہے۔یوگا میں اس ورزش کو یوگا مدرا کہتے ہیں ۔اسکا طریقہ آپ نیٹ سے پڑھ سکتے ہیں۔یاد رکھیں یوگا واحد ورزش ہے جس کے مخصوص پوز جنسی زندگی میں اضافہ کرکے اسکو برقرار رکھتے ہیں اور ہر یوگی کی جنسی قوت غیر معمولی ہوتی ہے۔بھارت میں یوگا کے عادی لوگوں سے جب انکی جنسی زندگی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو سب سے اسکو بہترین قرار دیا۔
فطری غذاوں میں شہد نیم گرم روزانہ صبح یا رات کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر چار دانے کالی مرچ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مردانہ اشتہا میں اضافہ ہوتا ہے۔ادرک لہسن کو شہد کے ساتھ قہوہ کی صورت نوش کیا جائے تو اس سے بدن کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور قوت حاصل ہوتی ہے۔سبز مرچ پودینہ ادرک لہسن کی چٹنی روزانہ کھانے میں استعمال کرنے والوں کا اعصابی نظام بہتر رہتا ہے۔جنسی قوت کا انحصار اعصاب کی صحت پر ہوتا ہے لہذا اپنے اعصاب کو طاقتور بنا کر قوت باہ میں اضافہ کرسکتے ہیں۔