جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد شلٹر ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں پر موجود مزدوروں کے ساتھ کھانا بھی کھایا مارٹن کوبلر جو کہ پاکستان کے لیے جرمنی کی طرف سے سفیر مقرر ہے وہ کئی دفعہ پاکستان کے مختلف علاقوں کے مسائل کو ٹوئٹر کے ذریعے اجاگر کیے ہوئے ہیں موجودہ حکومت کے کئی کاموں پر ان کی تنقید بھی سامنے آئی جس کے بعد ان کو شدید بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا موجودہ حکومت کے جیالوں اور ٹائیگرز نے باقاعدہ طور پر ان کے خلاف مہم بھی چلائی اور ان کو گالی گلوچ بھی کی مارٹن کوبلر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے شلٹر ہاؤس کا دورہ کیا انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر غربت کی سطح انتہائی زیادہ ہے اور ایسے لوگ بھی ہیں کہ جو دوسرے شہروں سے آکر پاکستان کے امیر شہروں میں کام کرتے ہیں
لیکن ان کے پاس سر ڈھانپنے کیلئے چھت جسم ڈھانپنے کے لیے کپڑا نہیں ہوتا اور نہ ہی پیٹ بھرنے کے لئے ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا یہ ایک انتہائی بہترین اقدام ہے جس کے ذریعے عوام کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا ان کا کہنا تھا کہ شیلٹر ہاؤس میں انتہائی بہترین اور گھر جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہے یہاں نرم بستر ملتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رات کا کھانا بھی مہیا کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے مفید بھی ہوتا ہے انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ملک بھر کے اندر ایسے ادارے قائم ہونی چاہیے اور جرمنی اس کارخیر میں پاکستان کی حکومت کی مدد کرے گی