آلو ابال کر اس کا فیس ماسک بنائیں


خوبصورت چہرہ چمکتی جلد تروتازہ کس کو نہیں پسند ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی خوبصورتی برقرار ہے اور اس کے لئے طرح طرح کے جتن بھی کیے جاتے ہیں خواتین خاص کر اس کوشش میں ہوتی ہے کہ ان کی جلد جوان رہیں اور ان کی خوبصورتی برقرار رہے اس کے لئے مختلف طرح کے ٹوٹکے استعمال کئے جاتے ہیں مارکیٹ میں موجود مختلف طرح کی کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے طرح طرح کے جتن کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ آج کے جوان بھی خواتین سے کسی طرح سے کم نہیں فیشل کرانا ہو میک ہو یا کریم کا استعمال اس طرح کی دوسری چیزیں جو کہ سکن کو تازہ رکھتی ہے اس میں مرد حضرات بھی آگے آگے ہیںآج ہم آپ کو ایک ایسا ہی ٹوٹکا بتانے جا رہے ہیں کہ جس کے استعمال کی وجہ سے دس منٹ کے اندر آپ کی چہرے کی ہیئت بدل سکتی ہے اور آپ کا رنگ بالکل صاف ہو سکتا ہے اس کے لئے آپ نے ای سی چیز استعمال کرنا ہے جو ہر سالن میں موجود ہوتاہے اور ہر گھر میں موجود ہوتاہے میرا مطلب آلو ہےٹوٹکا بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے

آپ ایک سے دو آلو لیں چھلکا اتار کر ان کو ابال لیجئے یہاں تک کہ نرم ہوجائے پھر اس کے بعد ان کو اچھی طرح سے پیس لیں کہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لی اس کے بعد آپ اس پیسٹ میں ایک چمچ شہد ڈالیں اور اس کے ساتھ تین چمچ یا اندازے سے اتنا دہی ڈالیں کے وہ پیسٹ برقرار رہے زیادہ نرم نہ ہو ان کو اچھی طرح مکس کرلیں اس کے بعد اس میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کریں اگر آپ کی جلد حساس ہے اور لیموں سے الرجی ہے تو پھر لیموں کا استعمال ہرگز نہ کریں لیموں ڈالنے کے بعد دوبارہ سے تمام چیزوں کو یکجان کری اس کے بعد اپنے چہرے کو سادہ پانی کے ساتھ دھو لیں اور چہرے پر لگائیں دس منٹ تک اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی کے ساتھ اپنے چہرے کو اچھی طرح سے دھو لیں اس کی وجہ سے نہ صرف رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ چہرے پر جمی ہوئی میل ایسے ہی مردہ خلیات بھی چہرے سے دور ہوجاتے ہیں اور چہرہ تروتازہ نظر آنے لگ جاتا ہے