کیا عمران خان کی حکومت گر جائے گی ؟


پاکستان کے اندر اس وقت ایک خطرناک سیاسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اس وقت تمام حزب اختلاف کی جماعت ہے ایک نکتے پر جمع ہوچکی ہے کہ عمران خان کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آصف علی زرداری نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا کر میٹنگ کی ہے جس میں انہوں نے یہ طے کیا ہے کہ اگر عمران خان باز نہیں آتے اور سیاستدانوں کے خلاف انتقامی سیاست کو بند نہیں کرتے تو ان کے خلاف ملک بھر کے اندر احتجاج شروع ہوگا اور تمام پارٹی ایک ہی سٹیج کو استعمال کرے گی اور ایک دوسرے کے دفاع میں مدد کرے گی اور اس کے ساتھ پارلیمنٹ کے تحریک عدم اعتماد کو لایا جائے گا اور ساتھ میں یہ اعلان کیا کہ ہم حکومت بھی گرا سکتے ہیں اور واقعی اس وقت اپوزیشن اس حالت میں ہے کہ وہ حکومت کو گرا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ان کی سینیٹ کے اندر بھی طاقت موجود ہے جس کی وجہ سے حکومت کو کسی بھی قانون کی پاس کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت ابھی تک کوئی بھی قانون سینٹ سے پاس نہیں کراسکی


موجودہ حالات کے اندر ایسا نظر آرہا ہے کہ عمران خان کا قصہ ختم اور ان کو پانچ سال مکمل نہیں کرنے دیا جائے گا لیکن یہ پاکستان کی سلامتی سیاست اور جمہوریت پر ایک وار ہوگا کیوں کہ پاکستان اس وقت ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے کہ جہاں پر جمہوری روایات کی نشونما ہو رہی ہے اور تمام پارٹیوں کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ایک دوسرے کو موقع دے اور اچھے کاموں میں ان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دے نہ کہ حکومت گرانے کی کوشش کی جائے