قیامت کی نشانیاں جو مکمل ہو چکیں


آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور مبارک کے اندر بہت ساری پیشین گوئیاں کی تھیں اور کچھ پیشن کوئی ایسی ہے کہ جو قیامت کے بارے میں تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں وقتا فوقتا پوچھا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی متعین وقت بیان نہیں فرمایا بلکہ یہ فرما اس کا درست علم صرف اللہ تعالی کو ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ایسی نشانیاں بیان فرمائیں جس سے قرب قیامت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ان نشانیوں میں ایک نشانی ایسی ہے کہ جو پوری ہو چکی ہیں اور کچھ ایسی ہیں کہ جو پوری ہونی ہے وہ کچھ ایسی ہے کہ جو ہم اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے حدیث کا مفہوم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے قرب میں تمہارے اوپر آسمان سے فتنے ایسے نازل ہوں گے جیسے بارش نازل ہوتی ہے ہے علماء فرماتے ہیں کہ ان فتنہ سے مراد ٹی وی چینلز ہے کہ جس کے ذریعے یہ لوگ اپنی نظریات کا پرچار کرتے ہیں اور اسلام کے بارے میں طرح طرح کے اعتراضات کرکے لوگوں کا ذہن خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ لوگ مسلمان بھی ہو سکتے ہیں اور غیر مسلم بھی ہوسکتے ہیں

اس وقت ہمارے فضا کے اندر تین ہزار سے زائد سیٹلائٹ موجود ہیں سیٹلائٹ زیادہ تر مختلف ممالک نے بھیجے ہیں اور ان کا کام جاسوسی کرنے کے ساتھ ساتھ پیام رسانی بھی ہے اور انہی کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کے اندر اور دنیا کی مختلف قوموں کے اندر ٹی وی ڈرامے نشر کئے جاتے ہیں ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ جب ایک مسلمان صبح کے وقت جب بیدار ہوگا تو مسلمان ہو گا اور جب شام ہوگئی تو کافر ہوگا اور ایسی جب شام ہوگئی تو مسلمان ہو گا اور جب صبح ہو جائے گی تو کافر ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایسے الفاظ کہے گا جس کا اس کو علم نہیں ہوگا اور اس کی وجہ سے وہ اسلام سے خارج ہوجائے گا ایسے ہی کچھ نشانے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نشانی بھی بیان فرمائیں کل بھی قیامت میں تم پر فتنے ایسے نازل ہونگے جیسے سیاہ رات ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے قیافہ کی زمین بھی نہ بچ سکے گی حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہہ قیافہ سے کیا مراد ہے انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد دور دراز کی زمین ہے آج دیکھ لیں کہ صحرا ہو یا پہاڑی میدانی علاقے ہو یا بستی ہو شہر ہو ہر جگہ پر ہفتہ میں بکھرا ہوا نظر آتا ہے