پاکستان میں تیل نکلے گا اب


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں سعودی عرب کراچی کے اندر ایک آئل سٹی بنائے گا یہ سٹی دراصل پاکستان کے اندر بننے والے سی پیک منصوبے کا ایک حصہ ہے جس میں پاکستان بھر سے تیل کی پیداوار یہاں لائی جائے گی اور یہاں پر صاف کی جائے گی یاد رہے پاکستان کے اندر ایک بہت بڑا پروجیکٹ شروع ہو گیا ہے جو کہ پاکستان کے ساحلی علاقے میں تیل کی تلاش کے بارے میں ہے کراچی کے ساحل سمندر پر ایک ایسی جگہ ہے جہاں پرڈرل ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب پر تیل کا ایک بہترین اور انتہائی بڑا ذخیرہ ہے جو کہ آئندہ پچاس سال کے لیے پاکستان کو تیل اور گیس کی سپلائی کرے گا آئل ریفائنری اور آئل سٹی ایسی ہی جگہ پر قائم کی جاتی ہے جس کا استعمال کم سے کم 30 سے 50 سال تک ہو سعودی عرب نے پاکستان میں جہاں دوسرے ترقیاتی کاموں میں انویسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان سے یہ بھی وعدہ کیا ہے

کہ وہ پاکستان کے اندر ایک آئل سٹی تعمیر کریں گے جہاں پر کام کرنے والے پاکستانی انجینئر لیے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کے معیشت کو مستحکم کیا جا سکے یہ ایک بہت بڑی پاکستان کیلئے کامیابی ہے کہ پاکستان کے اندر ایسے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جب کہ پاکستان کو مستقبل میں سعودی عرب اور دیگر ممالک پر جوتیل کا انحصار ہے وہ ختم کر دے گا اگر کوئی کرپشن نہ ہوئی اور تمام کا تمام پیسہ گورنمنٹ کو ہی وصول ہو تو اس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں طور پر تبدیلی دیکھنے کو ملے گی اور ممکن ہے کہ یہاں سے ہونےوالی پیداوار اتنی زیادہ ہو کہ پاکستان دیگر ممالک کو تیل بیچ سکے