ہم لوگ چائنہ کی ترقی کی بات کرتے ہیں چائنہ کی معیشت کی مثالیں دیتے ہیں بہت اچھی بات ہے کہ چائنہ نے لوگوں کو غربت میں سے نکالا اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن چائنہ میں جو مسلمانوں پر وہ ظلم کر رہے ہیں اس کی مثال بھی دنیا میں نہیں ملتی اور پاکستان کا میڈیا تو بلکل اس کو ڈسکس ہی نہیں کر رہا کیونکہ انہیں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا ذکر کرنے کے لئے ان کی خبریں بتانے کے لئے تو ان کے پاس ٹائم ہے لیکن مسلمانوں پر دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہو یہ دجالی میڈیا کبھی آپ کو اس کی رپورٹنگ کرتا نظر نہیں آئے گا اور پاکستانی اس بات کو اس لئے ڈسکس نہیں کرتے کہ چائنہ کیساتھ تعلقات ہیں مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہوں چاہے ان کا تعلق کسی بھی رنگ نسل سے ہو ہمارا ان کیساتھ تعلق اسلام کی وجہ سے ہے اور نبی کریم ﷺ کے امتی ہونے کی وجہ سے ان کا ہمارے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے
مسلمان کی مثال جسم کی ہے کہ اگر اس کو تکلیف امریکہ میں بھی ہو تو اس کا درد پاکستان میں بیٹھے مسلمان کو بھی محسوس ہو نا چاہیے لیکن ہمارے معاشرے میں بے حسی کی اس سے بڑی مثال اور کوئی نہیں ہے کہ شام میں مسلمانوں پر ظلم ہو تا ہے تو ہم کہتے ہیں کوئی بات نہیں ہم پر تو ظلم نہیں ہو ریا مسلمان برما میں کٹ رہے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں ہم تو سکون سے بیٹھے ہیں نا آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کیساتھ درد دل شئیر کریں گے اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور بحیثیت مسلمان اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ اس ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کر سکیں ویڈیو ملاحظہ کریں