شاہد آفریدی اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہتے ہیں ہمیشہ ان کے منہ سے ایسا کچھ ضرور نکل جاتا ہے جو خبروں کی زینت بن جاتا ہے لیکن آفریدی نے حال ہی میں جو بیان دیا انتہاء ہی کر دی دوستو جب بندہ کرکٹ کے میدان میں ہے تو اسے کرکٹ ہی کھیلنی چاہیے
ایسے متنازعہ بیان دے کر کیوں اپنا معیارخراب کرے ، شاہد آفریدی کے بیان پر ہارون الرشید نے شاہد آفریدی کی کلاس لے لی ہے اور ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ آپ بھی عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سلام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے شاہد آفریدی سیاست میں آنا چاہتے تھے حالا نکہ آپ جانتے بھی ہیں کہ شاہد آفریدی کے مداحوں کی تعداد پاکستان ہو یا انڈیا کم نہیں ہے
اگر یہ کسی سیٹ سے الیکشن لڑ لیتے تو ایک سیٹ تو تحریک انصاف کی باآسانی نکال لیتے لیکن ایسا نہیں ہوا عمران خان نے انہیں منع کر دیا اور کہا کہ شاہد آفریدی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے انہیں کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔ہارون الرشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس موضوع پہ آدمی کو بات نہیں کرنی چاہئے، جس کے اور چھور سے واقف نہ ہو۔ شاہد آفریدی سادہ سا آدمی ہے۔ کشمیریوں کے قتل عام پہ آزردہ۔ رہی سیاست تو اس کے خم و پیچ سے وہ آشنا ہی نہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ “شاہد آفریدی اگر بھفت میں ہوتے تو کیا ان سے اتنی ہی محبت کی جاتی،؟ وہ خود بھی اس سوال کا جواب نفی میں دیں گے۔ اپنے وطن کے باب میں ” غیر جانبداری” ہم پاکستانیوں کا فیشن ہے۔ دنیا میں اور کہیں ایسا نہیں ہوتا۔ ایک نومولود قوم کا المیہ۔شاہد آفریدی کے بیان کے بعد پاکستانی قوم میں اور خود ان کے مداحوں میں بھی کافی حل چل پائی جاتی ہے اور ان کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے دوستوآپ کی شاہد آفریدی کے بیان کے بارے میں کیا رائے ہے ہمیں اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کیجئیے