نیوز کاسٹرز پر عالمی سطح پر زوال آنے والا ہے


پرویز مشرف کے دور میڈیا کو ایک عروج ملا چینلز دھڑا دھڑ کھلے اور ان چینلز نے کچھ عرصہ تک اپنا کام سہی سے کیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پھر آزادی صحافت کے نام پر لوگوں کی عزتیں اچھالنا شروع کر دیں اور کچھ ہی عرصے میں میں میڈیا ایک ایسی بزنس انڈسٹری بن گئی جو کسی بھی حکومت کو گرانے اور بنانے میں اہم کردار ادا کرنے لگی صحافیوں کے بکنے سے لے کر خبر کے بکنے تک ہر چیز بکنے لگی کالم بکنے لگے ادارئیے بکنے لگے اور اس خرید و فروخت کا سلسلہ اپنے عروج ایک عرصہ تک قائم رہا لیکن دنیا میں کوئی شے ایسی نہیں جسے عروج ہو لیکن زوال ہو نہ ہو اب لگتا ہے میڈیا کے زوال کا وقت شروع ہو گیا ہے عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد لفافوں کا سلسلہ بند ہوا پھر میڈیا کو حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے اشتہارات کا سلسلہ بند ہوا اور یہ سلسلہ اس حد تک پہنچ گیا کہ صحافیوں اور بڑے بڑے نیوز اینکروں کی چھٹی ہونے لگی حال ہی میں ایک چینل بھی بند ہو گیا ہے

لیکن یہ بات تو آپ جانتے ہیں کہ روز نت نئی ٹیکنالوجی میدان میں آ تی ہے دنیا میں ربورٹ کے نام سے اتنی مشینز ایجاد کی جا چکی ہیں جنہوں نے انسان کے کام کی تو بلکل چھٹی ہی کروا دی ہے ہوٹلز ائیرپورٹس بہت سی جگہیں جہاں کام انسان کرتے تھے وہ مشینز نے لے لی ہے لیکن اب نیوز کاسٹر بھی ربورٹ تیار کیئے جانے لگے ہیں حال ہی میں چائنہ نے نیوز کاسٹر ربورٹس تیار کر لئے ہیں جو اب نیوز پڑھیں گے اگر یہ ٹیکنالوجی میدا ن میں بھرپور طریقے سے آ گئی تو یہ اب نیوز کاسٹرز کی چھٹی کروا دے گی میڈیا پر ایسا زوال بھی آئے گا کسی نے سوچا نہ تھا ویڈیو دیکھیں اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے ہمیں آپ کے فیڈ بیک کا انتظار رہے گا !