عامر لیاقت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات خواب ہی رہ گئی، جانتے ہیں کیا کہہ کر گھر بھگا دیا گیا؟


تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ ملی، عامر لیاقت واپس لوٹ گئے.

ذرائع کے مطابق عامرلیاقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تھے،جب اس بارے میں عامر لیاقت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اجلاس میں شرکت کے لئے آیا ہوں، شاید قبل از وقت آگیا ہو ں میٹنگ میں کچھ تاخیر ہے جس کی وجہ سے داخلے کی اجازت نہیں ملی ۔

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ شاید 5 منٹ پہلے آگیاہوں اس لیے اجازت نہیں ملی،اجلاس میں شرکت کے لئے ہی آیا ہوں۔ عامرلیاقت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے ۔