بیگم کلثوم نواز کی قبر تیار کر لی گئی. ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گیں. سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت لاہور بھیجنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچائی گئی ہے جو کل صبح لاہور پہنچے گی۔
جاتی امراءمیں بیگم کلثوم نواز کی قبر تیار کی جا رہی ہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آئی تو ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر سوگ نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی قبر کی اونچائی ساڑھے تین فٹ ہے اور گہرائی بھی ساڑھے تین فٹ ہے جبکہ اس کی چوڑائی اڑھائی فٹ اور لمبائی چھ فٹ ہے۔
گورکن قبر کی تیاری کے حوالے سے حتمی کام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اس جگہ پر شریف خاندان کی دیگر قبریں بھی موجود ہیں۔ میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور ان کے بھائی عباس شریف کی قبریں بھی یہیں پر ہیں، تھوڑی دیر میں کلثوم نواز کی قبر کی تیاری مکمل ہو جائے گی اور ان کی میت لاہور پہنچنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں یہاں دفن کیا جائے گا۔
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی اور جنازہ مولانا طارق جمیل صاحب پڑھائیں گیں.