وزیر اعظم عمران کی اپیل پر لبیک کہنے والا معمولی ٹیکسی ڈرائیور ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔ پاکستانی شہری جو اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے دبئی ٹیکسی چلاتا ہے، اس نے اپنے کپتان خان کی کال پر لبیک کہتے هوئے ڈیم فنڈ میں عطیہ جمع کروا دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی اپیل بیرون ملک پاکستانیوں پر گہرا اثر چھوڑ گئی۔وزیر اعظم کی اپیل پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کے لیے عطیات جمع کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ایسے بھی بڑے دل کے پاکستانی ہیں جو خود تو دیار غیر میں محنت مزدور کرکے اپنے اہلخانہ کا پیٹ پالتے ہیں لیکن انہوں نے بھی وزیر اعظم کی اپیل پر کوئی نہ کوئی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ایسا ہی ایک شہری محمد یونس ہے جو متحدہ عرب امارات میں ٹیکسی چلاتا ہے۔اس نے وزیر اعظم کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے اپنی جیب سے 190 درہم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
اس دوران ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں کہ میں اتنی معمولی سی رقم دیتے ہوئے بھی دکھا رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ لاکھوں کروڑوں دے رہے ہوں گے مگر میں آپ کو بتاوں کہ میری اتنی ہی اوقات ہے اور میں اتنا ہی دے سکتا ہوں ۔اس ڈرائیور نے مزید بتایا کہ میں آپکو بتاوں کہ میری تنخواہ 15 تاریخ کو آتی ہے لیکن میں نے اپنے جیب خرچ سے پیسے نکال کر پاکستان بھیج رہا ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گیا۔اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جب بھی باہر کے لوگ آکر ہمارے گاڑی میں بیٹھتے تھے تو ہمیں باتیں سناتے کہ ہمارا وزیر اعظم چور ہے لیکن جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں لوگوں کا ہم سے رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور مجھے بھی وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
محمد یونس کی ویڈیو دیکھیں: