آپ سب خاتون اول بشریٰ بی بی کو تو اچھے سے جان چکے ہیں کہ وہ کس قدر نیک اور باحیاء عورت ہیں. اسلامک رپبلک آف پاکستان کے وزیراعظم کی اہلیہ ایسی ہی نیک اور پارسا ہونی چاہیں تھی. بشریٰ بی بی نے حلف برداری کی تقریب میں آکر چار چاند لگا دیے. ایک طرف ہمارا لیڈر عمران خان کالی شیروانی میں باوقار لگ رہے تھے اور دوسری طرف بشریٰ بی بی سفید لباس، سفید عبایا، سفید انگوٹھی، سفید جوتے زیب تن کیے ہوئیں تھیں.
ساری دنیا میں خاص طور پہ الجزائر میں بشریٰ بی بی کے سفید عبایا کو بہت پسند کیا گیا. انکی پسندیدگی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہاں بھی عورتیں اس قسم کا عبایا اوڑھتی ہیں. پوری دنیا میں عمران خان کی تو پہلے ہی دھوم مچی ہوئی ہے کہ اب کرپشن فری نیا پاکستان خطہ ارض پر تو بھرپور طریقے سے نمایا ہوگا دوسری طرف بشریٰ بی بی کے لباس نے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں. الجزائر میں اس لباس کو الحائق کے نام سے جانا جاتا ہے. یہ سفید رنگ کا لباس اون یا ریشم سے بنایا جاتا ہے. وہاں یہ عورتوں کا روایتی لباس ہے. بشریٰ بی بی کی پزیرائی کی اہم وجہ سفید رنگ بھی ہے جو کہ پوری دنیا میں امن کی علامت ہے.
بشریٰ بی بی کا لباس مسلمانوں کی شفاف نیت کی طرف نشاندھی کرتا ہے. اسکے علاوہ پاکستان میں بھی کافی لڑکیوں نے خاتون اول سے متاثر ہوکر عبایا کا ٹرینڈ شروع کر دیا ہے. بشریٰ بی بی کا یہ عمل انشاءاللہ پاکستان میں بے حیائی ختم کرے گا اور پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے میں مدد کرے گا.