صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کیلئے دبنگ منصوبے کا اعلان کردیا


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، خیبرپختوںخواہ کی طرز پر پنجاب بھر کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کی وزیر صحت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب کی عوام کیلئے بہت بڑا اعلان کیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کی عوام کیلئے خیبرپختوںخواہ کی طرز پر پنجاب بھر کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

تحریک اںصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ کارڈز کی بدولت کوئی بھی خاندان سالانہ لاکھوں روپے کا مفت علاج کسی بھی اچھے ہسپتال سے کروا سکے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے کی عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ صوابدیدی فنڈز ختم ، وزراء کے بیرون ملک علاج اور تمام اہم سرکاری شخصیات کے لئے فرسٹ کلاس میں فضائی سفر پر پابندی خوش آئند ہے، نواز شریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے اپنے حواریوں ، درباریوں میں تقسیم کئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے نوٹ چھاپ چھاپ کر افراط زر میں اس بے تحاشا اضافہ کیا اور بیڈ گورننس کے باعث گردشی قرضوں میں خطر ناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کو نواز شریف جیسا تابع دار وزیراعظم چائیے، پی ٹی آئی امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے گی امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے،طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آ رہی ہے،وزیر اعظم کی جانب سے سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی لائق تحسین ہے،قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے،قومی خزانہ حکام نہیں عوام پر خرچ کرنا چایئے۔
نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک بحران سے نکل آئے گا، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی انقلاب ہے، اس انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔