نواز شریف اور مریم نواز عید کہاں منائیں گیں اور کتنے جانوروں کی قربانی کی جائیگی؟ اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی.
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز عيد الاضحى جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہی منائیں گیں. نواز شریف جیل میں ایک درجن سے زائد جانوروں کی قربانی کریں گیں. قربانی کا گوشت قیدیوں، حوالاتیوں، اور جیل کے ملازمین میں تقسیم کیا جائیگا. اسکے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی وجہ سے عید کی نماز کا خاص اہتمام کیا گیا ہے اور جیل کے تمام قیدیوں کو نماز عید کی ادائیگی کے لیے دعوت عام دی گئی ہے. نواز شریف بعد نماز عید قیدیوں سے عید بھی ملیں گیں.
آج صبح احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے کہا کہ کیا آپ عید ہمارے ساتھ منائیں گیں؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا الله آپکی زبان مبارک کرے. یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزاء کاٹ رہے ہیں.
اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی ایک بیان میں بتا چکے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز عید اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنے گھر پر منائیں گیں. نواز شریف نے رواں سال جشن آزادی بھی جیل میں قیدیوں اور جیل کے ملازمین کیساتھ منائی. جشن آزادی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے دس دس پونڈ کے تین کیک منگواۓ اور کیک کاٹ کر اڈیالہ جیل میں یوم آزادی کا جشن منایا.